بجٹ 2021 کی تقریر
میں آغاز کرنا چاہوں گی لکوانگین (Lekwungen) عوام، سونگیز(Songhees)اور ایسکمالٹ فرسٹ نیشنس(Esquimalt First Nations) سے اظہار تشکر کر کے،جن کے علاقہ جات پر آج ہم جمع ہیں ۔
اور میں ہمارے ساتھ ذاتی طور پر اور ورچوئل طور پرشامل ہونے والے ہر ایک کا پُرتپاک استقبال کرنا چاہتی ہوں۔
یہ سال کسی بھی دوسرے سال کے برعکس رہا ہے۔
عام طور پر، یہ چیمبر ہمارے صوبے بھرکی کمیونیٹیز کے لوگوں سے بھرا ہوا ہوتا تھا ۔
لیکن آج ، خالی گیلریاں اس منفرد لمحے کی یاد دہانی ہوتی ہے جس کا اس وقت ہمیں سامنا ہے۔ ۔
میں برٹش کولمبیا کےان باشندوں کے غم کو تسلیم کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس سال کسی کو کھو یا ہے۔
بہت سارے لوگ عالمی وباء کے اثرات کو اب بھی محسوس کر رہے ہیں – اور طویل عرصے تک کرتے رہیں گے۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کووڈ-19 اب بھی بالکل ہمارے ساتھ ہے۔
لیکن امید کی اچھی وجوہات ہیں
2021 کا بجٹ پیش کرنا میری عزت افزائی کا باعث ہے۔ یہ ایک بہتر کل کے لئے آج کی تعمیر کے متعلق ہے۔
یہ لمحہ عملی اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے اور بجٹ 2021 برٹش کولمبیا کے عوام کے لئے فراہم کرتا ہے۔
یہ عالمی وباء کا جوابی رد عمل کرتا ہے – اور صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کے ذریعے – ہمیں مستقبل کے چیلنجیز کے لۓ تیار کرتا ہے۔
یہ ان خدمات کو مضبوط بناتا ہے جن پر ہم سب انحصار کرتے ہیں۔
اور یہ بحالی تک اور آگے کے بہتر دنوں تک پہنچنے والے پُل کا کام کرتا ۔
عالمی وباء کا خاتمہ ہوگا۔ جب ایسا ہوتا ہے تو، بی. سی. بحالی کے ساتھ آنے والے مواقع کے لئے تیار ہو گا۔
اور یہ لوگوں، کاروباروں اور کمیونٹیز نے جو ناقابل یقین لچک کا مظاہرہ کیا ہے اورجو وہ دکھاتے رہیں گے، اس کا ایک ٹھوس ثبوت ہے ۔
مشکل حالات کے سامنے ڈٹ جانا
ایک سال سے تھوڑا سا پہلے، ہماری حکومت نے اپنا آخری بجٹ پیش کیا تھا۔
ہفتوں کے اندر، ہماری دنیا درہم برہم ہو گئی تھی۔
ہم اس وقت کے ایک – بڑی حد تک نامعلوم دشمن کے محاصرے میں تھے جو کہ ہے: کووڈ- 19۔
پہلے ہی دن سے ہماری حکومت نے لوگوں کا تحفظ کیا ہے ۔ یہ کبھی بھی نہیں بدلے گا۔ ہم اس وقت تک لوگوں کی صحت اور معاش کا تحفظ جاری رکھیں گے جب تک کہ عالمی وباء ختم نہ ہوجائے۔
جب کووڈ-19 نے حملا کیا، برٹش کولمبیا مضبوط مالی حالت میں تھا۔ اس لئے تیزی سے کام کرنا آسان ہوگیا۔
عالمی وباء کے ابتدائی دنوں میں، ہم نے لوگوں کو بغیر زیادہ نقصان کے، اس مشکل صورتحال سے نمٹنے میں مدد کے لئے وسیع پیمانے پر ٹولز کا استعمال کیا۔
اس کا آغاز بی. سی. کے کووڈ- 19 ایکشن پلان سے ہوا۔
سی ایم ایمرجنسی ورکر بینیفٹ (BC Emergency Worker Benefit) کے ذریعہ 640،000 سے زیادہ افراد نے 1،000 ڈالر وصول کیے۔
کاروباروں نے اپنے ٹیکس کو التواء ہوتے یا نمایاں طور پر کم ہوتے دیکھا، اور اس کے بعد کرایہ میں ریلیف(چھوٹ)۔
اضافی مدد کے ذریعے اسکول اور بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز (چائلڈ کیئر سینٹرز) محفوظ طریقے سے چلتے رہے ہیں۔
کرایے کے ضمیمہ سے تقریباً 88،000 گھرانوں کو ضروریات پورا کرنے میں مدد ملی۔
کرائے منجمد ہیں – اور 2022 تک منجمد رہیں گے – جو کرایہ داروں کو ذہنی سکون فراہم کرے گا۔
چھ ماہ بعد، ہم نے اپنے کووڈ-19 جوابی منصوبے کا اگلا مرحلہ، اسٹرونگر بی سی (StrongerBC) کا آغاز کیا۔
اس نے عالمی وباء سےایک ساتھ مل کر لڑنے کی ہماری کوششوں کو دوگنا کردیا۔
اور جناب اسپیکر، مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے، کہ ہماری حکومت کسی دوسرے صوبے کے مقابلے میں لوگوں اور کاروباروں کے لئے فی کس زیادہ مدد فراہم کررہی ہے۔
اور اعداد یہ بتاتے ہیں کہ ہمارا طریقہ کارموثر ہے۔
ہم نے مہینے در مہینےملازمتوں میں مستحکم اضافےدیکھے ہیں، اور اب برٹش کولمبیا میں کینیڈا کی نوکری کی بحالی کی بہترین شرح ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام شعبوں میں تمام ملازمتیں دوبارہ دستیاب ہوگئیں ہیں، لیکن یہ محتاط رجائیت کی وجہ ہے۔
ویکسینیں امید کی ایک اور وجہ ہیں۔
بی. سی. میں کووڈ-19 کے پہلے کیس کے ایک سال کے اندر، ہم نے اپنے صوبے کی تاریخ میں حفاظتی ٹیکوں کے سب سے بڑا پروگرام کا آغاز کیا۔
جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگتی جارہی ہے، ہمیں امید کی کرن نظرآرہی ہے – لیکن ہم ابھی وہاں تک پہنچے نہیں ہیں۔
اس سال ویکسین کی فراہمی میں تاخیر سے لے کر نئے ویریئنٹس (متبادل شکل) کے خطرہ تک کئی چیلنجز پیش آئے۔
عالمی وباء ہم سب سے ہر دن ، بہت زیادہ مطالبہ کرتی ہے۔
اور ہر دن، برٹش کولمبیا کے باشندےنئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئےلچک کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔
ہم سب مل کرمضبوط تر ہیں
اور ہم جانتے ہیں کہ اس عالمی وباءسے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنی زندگیوں میں قربانیاں دینے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
ہم نے یہ سیکھ لیا ہے کہ جب دوسروں کو خطرے سے بچانے کے لئے ہمیں پکارا جاتا ہے – ہم حاظر ہوجاتے ہیں۔
اگرچہ اس سال ہم سب نے کسی نہ کسی طرح کے نقصانات کا تجربہ کیا ہے، لیکن ہر ایک نے عالمی وباء کے اثرات کو یکساں طور پر محسوس نہیں کیا ہے۔
پہلی اور سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ جن لوگوں نے کووڈ-19 سے اپنے کسی پیارے کو کھویا ہے، ہم ان کے لئے تعزیت پیش کرتے ہیں – آپ کے چاہنے والوں کو رحمت نصیب ہو۔
یہ بہت سے لوگوں کے لئے مشکل دن ہیں۔
میں ان لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں جنھیں نسل پرست حملوں میں پریشان کن اضافہ نے نشانہ بنایا ہے۔
میں ان مواقع کے ضائع ہونے کے بارے میں سوچتی ہوں، خاص طور پر ان نوجوانوں کے لئے جن کے یونیورسٹی میں داخلہ لینے یا نئی ملازمت شروع کرنے کے منصوبوں میں خلل پڑ گئے تھے۔
میں ان لوگوں، خاص طور پر خواتین کے بارے میں سوچتی ہوں، جو اپنے بچوں اور عمر رسیدہ والدین کی دیکھ بھال کرنے کے لئے آگےبڑہیں ۔ یہاں تک کہ جب اکثر، اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ وہ اپنے کیریئر سے پیچھے ہٹیں۔
میں ہاسپیٹیلیٹی (خاطر و مُدارات کے کاروباری شعبوں) اور سیاحت کے کارکنوں کے بارے میں سوچتی ہوں جنہوں نے، بہت سے کیسس میں، اپنی نوکریوں کو راتوں رات ختم ہوتے دیکھا۔
یا کاروباری مالکان جنہوں نے صارفین اور عملے کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لئے اپنی کاروباری کاروائیوں کو کم کرنے یا بند کرنے کے تکلیف دہ امکان کا سامنا کیا۔
اور پھر بھی ان جدوجہد نے لچک کی داستانوں کو جنم دیا ہے۔
یہاں تک کہ ان ابتدائی اورغیر یقینی دنوں میں بھی، سامنے صف اول کے کارکنان ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی کرتے ہوئے، اپنی ملازمتیں کرتے رہے۔
میں سرے(Surrey) کی ایک نرس سارہ کے بارے میں سوچتی ہوں، جو شدید بیمار مریضوں کے بستر کے پہلو میں کنبے کے فرد کی طرح کھڑی ہے۔
یا وینکوور آئلینڈ (Vancouver Island) میں ڈاکٹر احمد اور ان کی ٹیم جو پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے بحران کو دیکھتے ہوئے اس وباء کی یہاں آنے کی تیاری کے لئے اوور ٹائم کام کرتے رہے۔
میں ، کاملوپس (Kamloops) میں رہنے والی ہینڈی ڈارٹ ( (HandyDART ڈرائیور، چیری ، کے بارے میں بھی سوچتی ہوں، جو اپنے بہت سارے مسافروں کے لئے دوست، مشیر اور توجہ سےسننے والے کی حیثیت سے کام کرتی ہے – خاص کر ان دنوں۔
یا کیٹامات وِلیج ((Kitamaat Village میں بچوں کی ابتدائی معلم (ارلیچائلڈ ایجوکیٹر) اینجی، جس نے اپنی کمیونٹی بچوں کی دیکھ بھال کاایک نیا مرکز کھولنے کے کام کی قیادت کی اور اس عالمی وباء کے دوران زبردست قیادت کا مظاہرہ کیا۔
اور میں انورمیر (Invermere) میں سڈنی-این کے بارے میں سوچتی ہوں، جنھوں نے اپنی گروسری اسٹور میں شیلفوں کو چیزوں سےبھرا رکھنے کے لئے سخت محنت کی۔
جناب اسپیکر، میں بہت سے کاروباروں کی کوششوں کو بھی تسلیم کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے، کبھی کبھی، راتوں رات کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں جانوں اور ملازمتوں کو بچانے کے لئے اپنے کاروبار میں مختلف طریقہ کار اختیار کیا ۔
وکٹوریہ میں ایک ریستوراں کی مالکن کیری کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ مقامی صنعت سے وابستہ لوگ اکٹھا ہوکر، پلیکس گلاس رکاوٹوں کے آرڈرز سے لے کر امدادی پروگراموں کی معلومات حاصل کرنے تک، ہر چیز کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
میری کوکیٹلم ((Coquitlam کی کمیونٹی میں، نوو ٹیکسٹائل (, (Novo Textiles کتے کے بستر تیار کرنے سے بدل کر کینیڈا کا پہلی بار تیار کردہ این 95 ماسک بنانے والا بن گیا۔
اور، یقینا،ان گنت تعداد میں دیگر لوگ تھے جنھوں نے ہمسائیوں کی خیر و آفیت کی، سامان کی فراہمی کی یا ایک ساتھ مل کر شام سات بجے بتیوں کے ذریعے خوشی کے پیغام 7 p.m. cheer) ) جاری رکھے۔
ہمارے صوبے کے عوام کا شکریہ ہے کہ ہم اتنی دور تک آئے ہیں
ہماری بحالی راتوں رات نہیں ہوگی۔ لیکن لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب کرکے اور اپنے صوبے میں اجتماعی لچک پیدا کرنے سے، ہم ایک ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے
آج کی تعمیر ا یک بہتر کل کے لئے
2021 کا بجٹ، معاشی بحالی اور آگے آنے والےبہتر دنوں تک پہنچنے کے لیے پُل کا کام کرتے ہوئے، آج لوگوں کی صحت اورمعاش کی حفاظت کرتا ہے ۔
اس کی شروعات مضبوط بنیاد سے ہوتی ہے۔ وہی اصول جو کووڈ-19 سے متعلقں ہمارے ردعمل کا باعث بنے وہ ہماری بحالی میں رہنمائی کریں گے۔
سب سے پہلی بات، یہ کہ صحت مند افراد، صحتمند کمیونٹیزاور مضبوط معیشت ایک جیسی ہی ہیں۔
دوسری بات، بی. سی. کی بحالی میں ہر ایک کو شامل کرنا ضروری ہے۔
اور تیسری بات، لوگ جن خدمات پر بھروسہ کرتے ہیں، ان کو برقرار رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
ایک صحت مند اور محفوظ صوبہ
جیسا کہ گزشتہ سال نے ہمیں یاد دلادیا ہےکہ ہمارے پیاروں کی صحت سے بڑھ کر کوئی اور اہم بات نہیں ہے۔
جیسا کہ میرے دادا ، میرے زیدہ (Zaida)، لوگوں کو بتانا پسند کرتے تھے کہ، "اگر آپ کی صحت نہیں ہے تو آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔" اور جب کہ وہ یقینی طور پر عالمی وبائی بیماری کے بارے میں بات نہیں کررہے تھے، لیکن اس بات میں سچائی ہے۔
عالمی وباءسے نہ صرف ہماری صحت کو خطرہ ہے–اس نے پوری دنیا کی معیشتوں، بشمول ہماری، کو مکمل طور پر درہم برہم کردیا ہے۔
ہماری بحالی کا انحصار لوگوں کو صحت مند اور محفوظ رکھنے پر ہے۔
کل کے لئے ہماری صحت اور دماغی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تقویت دیتے ہوئے، 2021 کا بجٹ لوگوں کو آج کووڈ-19 سے محفوظ رکھنے میں مدد کے لئے اگلے تین سالوں میں 4 بلین ڈالر کی فراہمی کرتا ہے۔
اس میں جانچ ، وائرس سے متاثرہ فرد کا پتہ لگانے (کونٹیکٹ ٹریسنگ)، ذاتی حفاظتی سامان اور بی. سی. کی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسین کی تقسیم کاری کرنے کے لیے900 ملین ڈالر شامل ہیں۔
ہماری توجہ دوہری ہے۔ پہلی،عالمی وباء کے خلاف اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، بی. سی. کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانا۔
دوسری ، ذہنی صحت کے نظام کی طرف حقیقی، اہم اور مستقل پیشرفت کرنا،برٹش کولمبیا کے باشندے جس کے مستحق ہیں۔
بی. سی. کےبہت سے سینئرز کے لئے ، محفوظ رہنے کا مطلب ہے کنبے کے ارکان سے ملاقاتوں، پوتے پوتیوں کا گلے لگانا، یا پوسٹ آفس یا گروسری اسٹورتک جانےکا اختتام۔
اور یہ بہت سے والدین اور دادا دادی/نانا نانی کے لئے ناقابل یقین حد تک مشکل اور تنہا سال رہا ہے۔
گھریلو صحت کی نگرانی کے نظام میں توسیع کرکے اور گھر میں روز مرہ زندگی گزارنے میں مزید نگہداشت کرنے والے مددگاروں کو شامل کرنے کے ذریعے بجٹ 2021 میں بزرگوں کی حفاظت جاری ہے۔
مزید برآں ، ہیلتھ کیریئر ایکسیس (Health Career Access) پروگرام سینئرز کی نگہداشت کے شعبے میں ایک ہمدرد اور اہل افرادی قوت کی تشکیل میں مدد کرے گا۔
گزشتہ موسم خزاں میں آغاز شدہ ، اس پروگرام میں 3،000 لوگوں کو بھرتی ، تربیت اور ملازمت فراہم کی جائے گی جو سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اور جبکہ کووڈ-19ہمارے سوچ پر حاوی ہے، لیکن یہ ہمارے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا واحد مطالبہ نہیں ہے۔
2021 کا بجٹ صحت کی دیکھ بھال میں نظامی نسل پرستی سے نمٹنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کو ثقافتی لحاظ سے مناسب نگہداشت تک رسائی حاصل ہو۔
ہمارا یہ منصوبہ عالمی وباء کی وجہ سے مزید تر متاثر سرجری کے بیک لاگ سے نمٹنا بھی جاری رکھتا ہے۔
اور اس سے لوگوں کو جلد سے جلد تشخیصی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ہم زیادہ ضروری اور بنیادی نگہداشت کے مراکز کے ذریعہ صحت کی دیکھ بھال کو گھر کے قریب تر بھی لا رہے ہیں۔
مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ پورے بی. سی. کی کمیونٹیز کے لئے نئے اسپتال آنے والے ہیں۔ اور ، جناب اسپیکر، اس میں سرے کا نیا اسپتال اور کینسر سنٹر بھی شامل ہیں۔
یہ صرف ہماری جسمانی صحت ہی نہیں ہے جو گزشتہ ایک سال سے دوچار ہے۔ اس عالمی وباء نے برٹش کولمبیا کے باشندوں کی ذہنی فلاح و بہبود پر سنگین اثرات ڈالیں ہیں۔
اور یہ ہمارےصوبے کو درپیش صحت کی واحد ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔
بی. سی. کی منشیات کی حد سے زیادہ خوراک (اوورڈوز) کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان ہونے کے بعد ہم نے حال ہی میں افسردہ پانچ سال گزرنے پرنشان لگایا ہے۔
میں ان ہزاروں لوگوں کو یاد کرناچاہتی ہوں جن کو ہم نےزہر آلود منشیات کی وجہ سے کھو دیا– والدین اوربہن بھائی، بچے اور ساتھی، دوست اور پڑوسی جن کی زندگیاں مختصر ہو گئیں۔ تمنا ہے کہ ان کی یادیں رحمت کا باعث بنیں۔
ہم برٹش کولمبیا میں آس پاس کی کمیونٹیز میں برپا ہونے والے سانحے کے خاتمے میں مدد کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ہمارا منصوبہ بے نظیر ضرورت کو تاریخی ردعمل سےپورا کرتا ہے۔
2021 کا بجٹ تین سالوں میں 500 ملین ڈالر فراہم کرتا ہے – جو ہمارے صوبے کی تاریخ میں ذہنی صحت اور نشہ آور لت کی خدمات کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
اسکولوں میں زیادہ دماغی صحت کی اعانت کے ساتھ اور فاؤنڈری سینٹرز (Foundry Centres) میں توسیع جاری رکھتے ہوئے، اوران کی تعداد کو 2024 تک دگنا کرکے، ہم اپنے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ، تاکہ چھوٹے چھوٹے مسئلے بڑھ نہ جائیں ۔
ہم کمیونٹی پر مبنی ذہنی صحت اور مادے کے استعمال کی خدمات فراہم کرنے کے لئے بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرنے والی مربوط ٹیموں کی تعداد کو بھی چارگنا کر رہے ہیں۔
بجٹ 2021 کے ذریعہ ، ضرورت سے زیادہ خوراک (منشایت کی) کے بحران کے جوابی رد عمل کے لئے ہم پیش کردہ پروگراموں میں تیزی لا رہے ہیں اور توسیع کررہے ہیں۔
ہمارا منصوبہ منشیات کے استعمال سے متعلق علاج اور بحالی کی خدمات کا ایک وسیع اسپکٹرم فراہم کرتا ہے ، جس میں علتوں کے علاج کے لئے زیادہ فنڈز بھی شامل ہیں۔
لوگوں کو زندہ رکھنے میں مدد کے لئے عالمی وباء کے دوران لائے گئے ہنگامی اقدامات میں سے بہت سے اب مستقل ہیں۔
ہم لوگوں کو تندرستی اور صحتیابی کے راستے پر گامزن ہونےکے لئے صوبے بھر میں علاج اور بحالی کے نئے بستر بھی شامل کر رہے ہیں۔
لوگوں ، کاروباروں اور کمیونٹیز کے لئے معاونت
جناب اسپیکر، بی. سی. کی بحالی کے لئے ہمارے تصورمیں ہر ایک شامل ہے۔ 2021 کا بجٹ ہماری کمیونٹیز میں کمزور(آسانی سے گھائل ہونے کے قابل) لوگوں کی دیکھ بھال میں اضافہ کرتا ہے۔
گھروں میں رہنے اور سلامت رہنے کےقابل ہونا، ان لوگوں کے لیےآپشن نہیں ہے جو باہر ہماری سڑکوں پر سوتے ہیں، پناہ گاہوں کے مابین آتے جاتے ہیں، یا پارکوں میں کیمپ لگاتے ہیں۔
بجٹ 2021 بے گھر لوگوں کے رہنے کے لئے جگہوں اور معاون خدمات سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ، ہم ان لوگوں کے لئے مستقل رہائش میں نئے سرمایہ کاری جاری رکھتے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
عالمی وباءان لوگوں پر سب سے مشکل رہا ہے جو پہلے ہی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےجدوجہد کر رہے تھے۔
2021کا بجٹ آمدنی میں معاونت اور معذوری کی امداد کی شرحوں میں اب تک کا سب سے بڑا مستقل اضافہ کرتا ہے۔
جناب اسپیکر ، مجموعی طور پر ، یہ 2017 سے آمدنی کی امداد کی شرحوں میں 53% اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
اور – جب سے یہ 1987 میں شروع ہوا تھا تب سے لے کر پہلی بار – ہم سینئر کے ضمیمہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
جلد ہی ، 80،000 کم آمدنی والے بزرگوں کے پاس ہر ماہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے لئے تھوڑی اضافی رقم ہوگی۔
زندگی کو مزید قابل استطاعت بنانے کے لئے پچھلے چار سالوں سے کی جانے والی ہمارے کام کوبجٹ 2021 جاری رکھے ہوئے ہے۔
لاکھوں خاندانوں نے بی. سی. ریکوری بینیفٹ حاصل کی ہے – انفرادی افراد کے لئے500 ڈالرتک اور کنبوں کے لئے 1,000 ڈالر تک۔
میں نے ان لوگوں سے سنا جنہوں نے اس رقم کو ماہانہ صحت مند گروسری کی لیے خرچ کیا۔ دوسروں نے اسے گاڑیوں کی طویل التواء مرمت کے لئے اسے استعمال کیا۔
اور اب، جناب اسپیکر ، بجٹ 2021 نے خاندانوں کے لئے، صاف ستھرا ماحول والے مستقبل میں شراکت کرتے ہوئے ، پیسہ بچانے کے لئے ایک اور طریقہ شامل کیا ہے۔
موسم خزاں کے آغاز سے ، 12 سال اور اس سے کم عمر کے افراد – ٹرانزٹ میں مفت سفرکرسکیں گے۔
اس سے ہر سال خاندانوں کو سیکڑوں ڈالر بچانے کی صلاحیت کے ساتھ ، ٹرانزٹ صارفین کی اگلی نسل شامل ہو جائے گی۔
جناب اسپیکر، اس کے مطابق، ایک ماہانہ ٹرانس لنک پاس کے مقابلے میں میٹرو وینکوور میں خاندانوں کے لئے ، فی بچہ، ، فی سال 672 ڈالر تک ہے
اور بی سی ٹرانزٹ(BC Transit) پر انحصار کرنے والے خاندانوں کے لئے ، یہ سالانہ 400 ڈالر تک ہے۔
ہمارا منصوبہ نئے سرے لینگلی اسکائٹرین(Surrey-Langley Skytrain) کی لینگلی تک کی، اور جارج میسی ٹنیل(George Massey Tunnel) کی جگہ لینے کیلئے ٹول فری کراسنگ کی بنیاد رکھتا ہے۔
بہت سارے خاندانوں کے لئے ، ایک مستحکم ، اچھی تنخواہ والی ملازمت کے باوجود بھی ، قابل استطاعت گھر ڈھونڈنا ایک ناممکن بات لگتی ہے ہے۔
اور کاروباری اداروں کے لئے ، قابل استطاعت فراہمی مکانات، کارکنوں کو راغب کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کی کلید ہے۔
بی سی ہاؤسنگ (BC Housing) کے اندر ہاؤسنگ ہب (HousingHub) ، سرکاری ، غیر منافع بخش تنظیموں، اور نجی شعبے کے شراکت داروں کومزید مکانات بنانے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ ایک جگہ جمع کرتا ہے۔
ان شراکت داری کو مزید معاونت اور تیز کرنے کے لئے 2021 بجٹ 2 بلین ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
قرض دینے کی یہ اضافی طاقت درمیانی آمدنی والے برٹش کولمبیا کے باشندوں کے لئے لگ بھگ 9,000 نئے مکانات بنانے میں معاون ہوگی۔
اور یہ ہمارے ہوم فار بی سی پلان(Homes for BC plan) کے 7 بلین ڈالر کے ذریعہ 26،000 پہلے سے زیر تعمیر یا مکمل شدہ مکانات میں اضافہ ہے – جو بی. سی. کی تاریخ کی سب سے بڑی رہائشی سرمایہ کاری ہے۔
جناب اسپیکر، ہم معاشرتی انفراسٹرکچر بھی تعمیر کر رہے ہیں جس کی کنبوں کو عالمی وباء سےنکلنے اور دوسری طرف مضبوطی سے نکل آنے کے لئے ضرورت ہے۔
گزشتہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں اسکولوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے کچھ مراکز کو عارضی طور پر اپنے دروازے بند کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں، افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کم ہوگئی۔
یہ ایک واضع یاد دہانی ہے کہ جب مضبوط بحالی کی بات کی جاتی ہے تو، بچوں کی دیکھ بھال پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اور یہ کہ بچوں کی دیکھ بھال (چائلڈ کیئر) میں سرمایہ کاری ایک مضبوط معیشت میں سرمایہ کاری ہے۔
برٹش کولمبیا میں بچوں کی نگہداشت (چائلڈ کیئر)کا ایک عالمی نظام زیر عمل ہے۔ آج، ہم بجٹ 2021 کے ساتھ ایک اور قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔
جناب اسپیکر، ہم اپنے صوبے بھر میں10 ڈالرفی دن والی جگہوں کی تعداد کودوگنے سے بھی زیادہ کر رہے ہیں،
اس سے ان ہزاروں والدین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو ہمارے چائلڈ کیئر بی سی پلان(Childcare BC plan) کے ذریعے پہلے سے ہی فہ بچہ ایک مہینے میں1،600ڈالر تک کی بچت کر رہے ہیں۔
میں بی. سی. کے بچوں کےابتدائی اساتذہ (ارلی چائلڈ ایجوکیٹرز) کو تسلیم کرنے کے لئے ایک لمحہ لینا چاہتی ہوں۔ اس سال بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کو کھلا اور بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے آپ نے کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
آپنہ صرف بی. سی. کے بچوں کی اعانت کرتے ہیں، بلکہ آپ افرادی قوت کے پیچھے خود ہی افرادی قوت ہیں۔
ہمیں آپ کے کردار کو تسلیم کرنےاور جوابی اعانت فراہم کرنے پر فخر ہے۔
بی. سی. کے بچوں کےابتدائی اساتذہ (ارلی چائلڈ ایجوکیٹرز)کے لئے، بجٹ 2021 موجودہ اجرت میں اضافے کو دوگنا کرکے فی گھنٹہ 4ڈالرتک بڑھاتا ہے۔
منسٹری آف ایجوکیشن (وزارت تعلیم) میں بچوں کی نگہداشت (چائلڈ کیئر)شامل کرکے ابتدائی سیکھنے کے تسلسل کو مستحکم کرنے کے لئے بھی کام جاری ہے۔
ہم بی. سی. میں اسکولوں میں ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ بچوں کو سیکھنے کا بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کیا جائے۔
2021کے بجٹ سے ہمارے K-12 سسٹم کو تقویت ملتی ہے تاکہ ذہنی صحت کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے، اسکول کی زمینوں پر زیادہ سے زیادہ بچوں کی دیکھ بھال کی جگہیں تیارکی جائیں اور خلاف نسل پرستی کی فریم ورک تیار کیا جاسکے۔
جب سے عالمی وباء شروع ہوئی ہے تو نفرت اور نسل پرستی میں شدید پریشان کن اضافےکا جواب دینا ہمارے کام کا حصہ ہے۔ ہم بی. سی. کے خلافِ نسل پرستی کے نیٹ ورک کو بھی بڑھا رہے ہیں، اپنے صوبے کا سب سے پہلاخلافِ نسل پرستی قانون تیار کررہے ہیں، اور نسل پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
2021 کے بجٹ میں صوبے بھر میں اسکولوں کی تبدیلی، تزئین و آرائش یا توسیع کے لئے 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہے۔
منصوبہ بندی سے لے کر تعمیر تک، تقریباً 27,000نئی اسکول نشستیں فراہم کی گئیں یا کرنا جاری ہیں۔
کملوپس(Kamloops) سے کیئوسنل (Quesnel)تک، حیدہ گوئی(Haida Gwaii) سے فرنی(Fernie) تک، اور یوکلولیٹ(Ucluelet) سے سرے(Surrey) تک – ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ بی. سی. میں ہر بچے کو وہ آغاز حاصل ہو جس کے وہ مستحق ہیں۔
جناب اسپیکر، اس میں کوئی شک نہیں کہ کووڈ-19عالمی وباء نے ہم سب کو کچھ زیادہ ہی غیر متوقع حال میں ڈال دیا ہے۔
میں بہت سارے بی. سی. کاروباروں کو شناخت دینا چاہتی ہوں، وہ کاروبار جنہوں نے مشکل حالات میں تحفظ کو اپنایا ہے۔
اس ماہ کے شروع میں ، ہم نے ہزاروں ریستورینٹس، بارز ، جیمز اور دیگر مقامی کاروباروں کے لئے امدادی گرانٹ کا آغاز کیا، جو عالمی وباء کی بہارکی بڑھتی لہر سے لڑنے کے لئے صحت عامہ کی ضروری پابندیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔
نے ہاسپیٹیلٹی(hospitality) کی صنعت کو ڈوبنے سے بچنےکے لئے دوسری تبدیلیاں بھی کیں، بشمول شراب کی تھوک قیمتوں کو مستقل کرنے کے۔
ان سبھی کے ذریعہ، کاروباری اداروں کی اعانت کرنے کے لئے ہماری وابستگی اٹل ہے۔ اور اس کام کو یقینی بنانے کی ہماری کوشش ہے کہ اس عالمی وباء سے ہر کاروبار کو پار کیا جا سکے۔
پائیدار، اختراعی اور جامع بحالی کو یقینی بنانے کے لئےزیادہ ہدفی ٹولز کے ساتھ بجٹ 2021 میں ہمارے اسٹرونگر بی سی پلان(StrongerBC plan)میں رکھے گئے اقدامات کو آگے بڑھانا جاری ہے۔
اس میں وسیع تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے بزنس گرانٹ پروگرام کے لئے مالی اعانت، ایسے کاروباروں کے لئےٹیکس میں چھوٹ کے ساتھ، جنہوں نے 2020 کے آخری چند مہینوں میں اجرت میں اضافہ کیا تھا یا زیادہ لوگوں کو ملازمت دیں تھی۔
اور بی. سی. کے کاروبار، نئی مشینری اور آلات کی خریداری کے لئے پی ایس ٹی چھوٹ میں ڈیڑھ بلین ڈالر وصول کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
ہم نے 5،000 سے زیادہ کاروباروں کو ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لئے کامیاب لانچآن لائن(Launch Online) پروگرام کو بڑھایا۔
اس سال ہماری دنیا کy بیشتر ممالک کی آن لائن منتقلی کے ساتھ ہی، مقامی، علاقائی اور عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لئے تیز رفتار انٹرنیٹ انتہائی اہم رہا ہے۔
جولائی 2017 سے، ہم نے 500 سے زیادہ کمیونٹیز میں تیز رفتار انٹرنیٹ پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔
ہمارے اسٹرونگر بی سی پلان(StrongerBC plan) میں دیہی اور سودیشی (انڈیجنس) معاشرے کے لئے رابطے کے انفرا اسٹرکچر میں ریکارڈ سرمایہ کاری شامل ہے۔
اور اب، جناب اسپیکر، پہلی بار، بجٹ 2021 مستحکم بنیادوں کی مالی اعانت فراہم کرتا ہے جو صوبے بھر میں رابطے کو بہتر بناتا رہے گا۔
ڈیجیٹل معیشت تک رسائی میں وسعت، عالمی وباء کے بعد کی معیشت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مذید لوگوں، کمیونٹیز اور مقامی کاروباروں کوتیار کرے گی۔
اور ہم جانتے ہیں کہ ہر بحالی کے ساتھ نئے مواقع آتے ہیں۔
2021 کے بجٹ میں سرمایہ کاری کا نیا حکمت عملی فنڈ ، ان بی سی(InBC) کے آغاز کے لئے 500 ملین ڈالر کی فراہمی کے ذریعہ اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
اس فنڈ سے امید افزا کمپنیوں کورفتہ رفتہ اضافہ کرنے، قابل لوگوں کے لیے پرکشش بننے اور برٹش کولمبیا میں ملازمتوں اور سرمایہ کاری کو صوبےمیں رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ معاشی، ماحولیاتی اور معاشرتی منافع بھی فراہم کرے گا۔
جناب اسپیکر، جبکہ ہم مستقبل کی ملازمتوں میں سرمایہ کاری کر رہےہیں، ہمیں ان شعبوں میں بھی سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہئے جو ہماری کامیابی کی کلید بنی ہوئی ہیں۔
ہماری سیاحت کی صنعت دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن اس وقت وہ لوگ تکلیف دہ حال میں ہیں جنہوں نے بی. سی. کو نقشہ پر ڈالنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔
بجٹ 2021 میں مقامی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کی سیاحت کی کمیونٹیز کو آج ضرورت ہے، جیسے ریل ٹریلس، ریسٹ اسٹاپس اور ہوائی اڈے ۔
سیاحت کی بحالی کے لئے 100 ملین ڈالر بھی رکھے ہوئے ہے، بشمول اینکر پرکشش مقامات کی مدد بھی جو زائرین کو لاتی ہے اور ملازمتیں پیدا کرتی ہے۔
جب اپنے دروازوں کو دوبارہ کھولنا محفوظ ہو تو، بی. سی. ۔ دنیا کا دوبارہ خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہو گا۔
مضبوط بحالی
جبکہ ہم بحالی کے لئے اپنے صوبے کوتیار کرتے ہوئے، کووڈ- 19 سے لڑ رہے ہیں، 2021 بجٹ کمیونٹیز کو مستحکم رکھتا ہے۔
ہم اسپتالوں اور اسکولوں کی، ٹرانزٹ اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہے ہیں،جن کی ہمارے ترقی کرتے ہوئے صوبے کو ضرورت ہے۔
برٹش کولمبیا کے باشندوں کے لئے اس کا کیا مطلب ہے؟
اس کا مطلب ہے ٹیرس(Terrace)سے ڈاسن کریک(Dawson Creek) تک 15 نئے اور اپ گریڈ شدہ ہسپتال۔
23نئے ضروری اور بنیادی نگہداشت کے مراکز جو ابھی فی الحال کھلے ہیں، مزید آئندہ تیار ہوں گے۔
146 نئے، توسیعی یا رینوویٹڈ اسکولوں کا کام جاری ہے۔
کیلوونا، سالمون آرم، برنابی، وکٹوریہ، پرنس جارج ، کرین بروک اور مزید جگہوں پر طلباء کی ہزاروں نئی رہائش گاہیں۔
بی سی آئی ٹی(BCIT)کی ہیلتھ سائنس بلڈنگ اور یوویک (UVic)میں نیشنل سینٹر فار انڈیجنس لاء جیسی جدید پوسٹ سیکنڈری بہترین سہولت گاہیں۔
اور ہم نقل و حمل کے اہم منصوبوں، جیسے وینکوور میں براڈوے سب وے اور کوارٹز کریک برج (Quartz Creek Bridge)کی بدل کاری میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
آج، جناب اسپیکر، ہم اپنی سرمایہ کاری کی توسیع کر رہے ہیں۔
اس سال کے منصوبے میں، ہمارے بنیادی ڈھانچے کا عہد بجٹ 2020 کے مقابلے میں 3.5 بلین ڈالر زیادہ ہے۔
جناب اسپیکر، یہ بی. سی. کی تاریخ کی سب سے مضبوط سرمایہ ہے۔
ہمارے منصوبے سے اگلے تین سالوں میں 85،000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ہمارا منصوبہ اسکولوں، اسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کی تعمیر کرتا ہے تاکہ لوگوں کے لئے گھروں کے قریب خدمات لائی جاسکیں۔
اور، صوبہ بھر کی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کرکے ، ہمارا منصوبہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کوئی– چاہے وہ جہاں بھی رہائش پذیر ہو – اس کے فوائد کو محسوس کرے۔
جب ہم بحالی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو، ہم خرچ ہونے والے ڈالر اور جی ڈی پی میں اضافے سے کہیں زیادہ کے متعلق بات کرتے ہیں۔
ہم لوگوں کے لئے زندگی کو بہتر بنانے کے حقیقی اور معنی خیز طریقوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
موسم خزاں میں لانچ کیے گئے مہارت کے تربیتی پروگراموں سےہنراروں افراد پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں
مثال کے طور پر، فرسٹ نیشنس ٹیکنالوجی کونسل(First Nations Technology Council) کے ساتھ ایک نیا پروجیکٹ سودیشی (انڈیجنس) شرکاء کو ٹیکنالوجی کے پیشے سے مربوط کرے گا۔
اور اِن کلاس اور آن لائن تربیت کے ذریعے، کالج آف دا راکیز(College of the Rockies)بچوں کے ابتدائی معلمین (ارلی چائلڈہڈ ایجوکیٹرز) کی حیثیت سے لوگوں کو کام تلاش کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔
2021کا بجٹ مزید لوگوں کو آج اچھی نوکری تلاش کرنے کے لئے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنے کے زیر عمل کاممیںاضافی اعانت دیتا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ برٹش کولمبیا کے باشندے کام کرنے اور ہمارے صوبے کی بحالی کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔
میں ان ہزاروں ہاسپیٹیلٹی اور سیاحت کے کارکنوں کے بارے میں سوچتی ہوں جو ویکسین کی تقسیم کاری کی حمایت کر رہے ہیں۔
ٹیم بی. سی. کو تمام لوگوں کی شمولیت کی ضرورت ہے۔
اوربجٹ 2021 میں لوگوں کو دوبارہ سے تربیت حاصل کرنے اوراپنی صلاحیتوں کوری ٹول (retool) کرنے کے ہدف شدہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
تیس نئے مائیکرو کریڈینشئل کورسز ہزاروں افراد کو اعلی ڈیمانڈ والے شعبوں، جیسے تعمیرات، ٹکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، بچوں کی نگہداشت اور بہت کچھ میں تیزی سے رجحان بدل کرملازمتیں حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ عالمی وباء نے بہت سارے نوجوان لوگوں کے پوسٹ سیکنڈری اسکول جانے یا تربیت حاصل کرنے، یا موسم گرما کی نوکری تلاش کرنے کے منصوبوں کو خلل انداز کیا ہے۔
یہ نہ صرف زندگی کے اہم سنگ میل ہیں، بلکہ مستقبل میں اس خلل کے روزگار پرطویل مدتی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔
ہم نوجوانوں کے مقروض ہیں کہ ان کے لیےکھوئے ہوئے کچھ مواقعوں کو دوبارہ تخلیق کریں۔
ہمارا اسٹرونگر بی سی فیوچر لیڈر (StrongerBC Future Leaders) پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور توسیع میں مدد کے لئے تقریبا45ملین ڈالر فراہم کرتا ہے۔
5,000سے زیادہ نوجوانوں کوملازمتیں، انٹرنشپ اور کو آپس (co-ops) ملیں گی۔
یہ مہارتیں زندگی بھر قائم رہیں گی، جس سے برٹش کولمبیا کےنوجوان باشندوں کو عالمی وباء سے نکل کر آگے بڑھنے اور ترقی کی راہ میں جانے میں مدد ملے گی۔
بی. سی. کی حیرت انگیز کوسٹ لائن، پارکس اور پگڈنڈیرں (ٹریلز) کی دیکھ بھال سے لے کر ٹیکنالوجی میں اپنا کیریئر شروع کرنے تک۔
اور پوسٹ سیکنڈری اداروں کے ساتھ شراکت میں، مزید 3،000 طلباء کام کے انٹیگریٹڈ لرننگ پلیسمنٹس (integrated learning placements)) سے فائدہ اٹھائیں گے۔
جناب اسپیکر، مفاہمت کے لئے ہماری وابستگی ہر ایک دن بحیثیت حکومت ہمارے کام کی رہنمائی کرتی ہے۔
سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ زبان کی بحالی میں سرمایہ کاری سے لے کر، 25 سالوں میں فرسٹ نیشنس (First Nations) کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 3 بلین ڈالر کے اشتراک کے تاریخی عہد تک۔
مفاہمت ایک فعال اور جاری عمل ہے اور، جناب اسپیکر، یہ ایک مساوی اور جامع بحالی کی بنیاد بنائے گی۔
ہمارے بحالی کے منصوبے اور بجٹ 2021 کے ذریعے، ہم مہارت سے متعلق تربیتی پروگراموں کو بڑھانے کے لئے سودیشی (انڈیجنس) کمیونٹیز اور تنظیموں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کر رہے ہیں۔
ہزاروں سودیشی(انڈیجنس) باشندے تیزی سے افرادی قوت میں واپس آسکیں گے اور صوبہ بھر میں بحالی کی کوششوں میں حصہ ڈال سکیں گے۔
ابیورجنل ہیڈ اسٹارٹ پروگرام(Aboriginal Head Start Program) کے ذریعہ ہم 400 سے زیادہ ثقافتی بنیادوں پر چائلڈ کیئر کی جگہوں کو بھی شامل کررہے ہیں۔
یہ بغیر کسی فیس کی جگہیں سودیشی (انڈیجنس) کمیونٹیزکے ذریعہ سودیشی (انڈیجنس) بچوں کے لئے چلائی جاتی ہیں، جو بچوں کو بہترین ممکن آغاز فراہم کرنے میں مد دیتی ہے۔
بامقصد مفاہمت کا مطلب ہے ہمارے وعدوں پر عمل کرنا۔
بجٹ 2021 فرسٹ نیشنس (First Nations)کی شمولیت، ذمہداری، مذاکرات اور معاشی ترقی کی تائید کے لئے قابل اعتماد فنڈنگ فراہم کرتا ہے۔
س میں مفاہمت کے معاہدوں پر عمل درآمد اور سودیشی عوام کے حقوق سے متعلق اعلامیہ(Declaration on the Rights of Indigenous Peoples Act) کو سپورٹ کرنے کے لئے نئے وسائل کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
کووڈ-19ہماری نسل کا سب سے بڑا چیلنج ہوسکتا ہے، لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں پر ہمارے اقدامات کئی نسلوں تک دنیا کی تشکیل کریں گے۔
ہمارا کلین بی سی(CleanBC) منصوبہ، عالمی وباء سے گذر کردوسریطرف، ہمیں پائیدار معاشی مستقبل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ شمالی امریکہ کا اچھی روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے کاربن آلودگی کو کم کرنے کا بہترین ترقیاتی منصوبہ۔
جناب اسپیکر، بجٹ 2021 کلین بی سی(CleanBC) کے لئے پانچ سالوں میں کل مجموعی رقم تقریبا 2.2 بلین ڈالر بناتا ہے۔
اس سال کا بجٹ ماحول دوست نقل و حمل میں توسیع کرتا ہے، زیادہ توانائی بچانے والی عمارتیں بناتا ہے، اور کاربن کے نقوش کو کم کرنے کے لئے صنعتوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
اور، جناب اسپیکر، بجٹ 2021 ہمیں نئےسینٹر فار انوویشن اینڈ کلین اینرجی(Centre for Innovation and Clean Energy)کے ساتھ مسلسل طور پر چوکس رکھے گا۔
سبز تر مستقبل کے حصول میں ہم سب کا کردار ہے۔
2021کا بجٹ،لوگوں کو پیسے کی بچت کرتے ہوئےزیادہ ماحول دوست نقل و حمل کے انتخابات میں سے انتخاب کرنا آسان بناتاہے۔
جناب اسپیکر،کل سے، ای بائک کے نئے خریدار پی ایس ٹی PSTکی ادائیگی نہیں کریں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ برٹش کولمبیا کے باشندوں کے لئے سالانہ 7 ملین ڈالر کی بچت ہے۔
یہاں بی. سی. میں بھی الیکٹرک گاڑیاں ریکارڈ تعداد میں فروخت ہورہی ہیں۔
آخری معلومات کے مطابق، ہماری سڑکوں پر 54،000 سے زیادہ برقی گاڑیاں تھیں– شمالی امریکہ میں فروخت کی سب سے زیادہ شرح۔
ہم اس رجحان کو بڑھاوا دیتے ہوئے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بجلی سے چلنے والی چیزوں کا استعمال کرنے، چارجِنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے، اور مزید اسکول بسوں اور فیریوں کو بجلی میں منتقلی کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔
ہم بڑے پیمانے پر لکڑی کی ٹکنالوجی جیسے دیگر ابھرتے ہوئے مواقع کی بھی اعانت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جنگلاتی کمیونٹیز کے لئے بڑے پیمانے پر لکڑیاں اچھا ہے– کیوں کہ یہ صرف حجم پر انحصار کرنے کی بجائے لکڑیوں کی قدر میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ ماحولیات کے لئےاچھا ہے– کیوں کہ یہ مستحکم انتظام کردہ جنگلات سے حاصل کیا جاتا ہے جس میں کاربن کے اثرات کم ہوتے ہیں ۔
مختصراً یہ کہ یہ برٹش کولمبیا کے لئے اچھا ہے۔
جنگلات ہمارے صوبے کے پھیپھڑوں کی حیثیت رکھتے ہیں ، کاربن کو جمع اور ذخیرہ کرتے ہیں– ہم انہیں نظر اندازنہیں کر سکتے
گزشتہ سال عالمی وباء کے باوجود ہزاروں درخت لگانے والےباہر نکلے– جنگلوں میں دوبارہ درخت لگانے، بشمول جنگل کی آگ اور پائن کے کیڑوں سے متاثر ہونے والے جنگلوں کے ۔
اس کا نتیجہ حیرت انگیز طور پر اس سال کے لئے مزید 300 ملین پودوں کے لگانے کے منصوبے کے ساتھ، پچھلے سال 300 ملین پودے لگائے گئے۔
ہمارے صوبے میں قدرتی دولت بہت ہے، اور یہ ہمارے جنگلات کےعلاوہ ہے۔
جبکہ ہم آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹتے ہیں اور اپنے صاف ٹیک(Clean tech) مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارا کان کنی کا شعبہ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ وہ دھاتیں اور معدنیات مہیا کرتی ہے جو– یہاں اور دنیا بھر میں استعمال کی جائیں گی– بجلی کی گاڑیوں سے لے کر ونڈ ٹربائن تک سبز ٹکنالوجی تیار کرے گی۔
ہمارے صوبے کی قدرتی خوبصورتی دولت کا ایک بہت بڑا وسیلہ ہے، جس پر ہم سب نےانحصارکرنا شروع کیا، جب ہم کسی کووڈسے محفوظ راستے میں ری چارج کرنے کے لئے باہر کے راستے کا رخ کرتے ہیں۔
2021 کا بجٹ کیمپ گراؤنڈز اور پگڈنڈیوں میں توسیع اور بہتری لاتے ہوئے لوگوں کی فطرت تک رسائی میں اضافہ کرتا ہے۔
جناب اسپیکر، اور اگلے سال سے شروع کرکے – ہم ہر سال پورے صوبے میں 100 نئے کیمپسائٹس شامل کریں گے۔
ہمارا منصوبہ بی. سی. کی بحالی کو ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو تیز کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔
کلین بی سی کے ذریعے جو کامیابیاں ہم دیکھ رہے ہیں اس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ ماحول کی حفاظت کرنا ہمارے لوگوں اور معیشت کے لئےکتنا اچھا ہے۔
آج یہ سچ ہے – جیسا کہ ہم کووڈ-19کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں– اور جب ہم وائرس کو پس پشت ڈال دیں گے تو یہ سچ ثابت ہو جائے گا
نتیجہ اخذ کیا گیا
جناب اسپیکر، ہم سب کو ایک بہت بڑے معاملے سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہم میں سے ہر ایک گذشتہ سال کے ایک ایسے لمحے کی طرف اشارہ کرسکتا ہے جب ہماری دنیا درہم برہم ہو گئی تھی۔
چاہے یہ اسکولوں، دفاتر یا بین الاقوامی سرحدوں کی بندش ہو۔ یا معاشرتی دوری اور محفوظ بلبلوں جیسے نئے خیالات کا تعارف ہو
میرے لئے، یہ ایک جانا پہچانا احساس تھا، کیوں کہ میں نے اس طرح کا ایک لمحہ اس وقت محسوس کیا تھا جب برسوں پہلے کینسر کی اچانک تشخیص کے بعد میری دنیا بدل گئی تھی۔
مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کا احساس میرے اوپر بہت زیادہ حاوی ہو گیا تھا– ایک ایسا احساس جسے ہم سب بھی گذشتہ سال کے بعد بہت اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔
ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب مجھے احساس ہوا کہ میں اور میرا کنبہ ہماری اس لڑائی میں اکیلے نہیں ہیں۔
یہ احساس کسی غیر متوقع ہیرو کی بدولت ہوا، اس کا شکریہ: سڑک کے اس پار سے میری ایک پڑوسن۔
ایک مشکل دن کے بعد، وہ میری خیر و عافیت پوچھنے کے لئے میری دہلیز پر آ پہنچی، اور وہ اپنے ساتھ گھر میں تیار کردہ ترامیسو لے کر آئیں۔
یہ سپورٹ کا ایک چھوٹا سا اشارہ تھا۔ لیکن یہ میرے لئے بہت بڑا احساس تھا– میں جانتی تھی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ میراخیال رکھے گی ۔
اور میں جانتی تھی کہ جب ہمارے کنبے کو کمیونٹی کی ضرورت ہو تو ہم اس پر انحصارکر سکتے ہیں کہ وہہمارا حوصلہ بڑھائیں گے۔
میں چاہتی ہوں کہ برٹش کولمبیا کے ہر باشندہ کو بھی ایسا ہی محسوس ہو۔
یہ جاننا کہ–- چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہمیں ان کی طرف سے تحفظ حاصل ہے ۔
ہم ان کے لئے موجود ہیں۔
آگے جا کر بھی چیلینجز کا سامنا ہوگا، لیکن مجھے یقین ہے کہ اپنی مشترکہ لچک کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم مل کر ان چیلینجز کا مقابلہ کریں گے۔
بارہا، برٹش کولمبیا کے باشندوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔
ہم اپنی کمیونٹیز کی فکر کرتے ہیں۔
اور ہم اس صوبے کا خیال رکھتے ہیں جسے ہم اپنا گھر کہتے ہیں
عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا۔ لیکن ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے ہمارا کام ختم نہیں ہوگا۔
ان سب سننے والوں کے لئے، بی.سی۔واپس آرہا ہے– پہلے سے زیادہ مضبوط ۔
2021 کا بجٹ ہمیں وہ ٹولز فراہم کرتا ہے جو ہمیں آگے کے بہتر دنوں تک ایک پُل بنانے کے کام کے لئے درکار ہیں، اور میں سب کے ساتھ مل کر اس کو پار کرنے کے منتظر ہوں ۔