2021 کے بجٹ میں ان سرمایہ کاریوں کو ترجیح دینا جاری ہے جو بی. سی. کو عالمی وبا کا جوابی عمل کرنے اور مضبوط بحالی کے لئے تیاری میں مدد کریں۔ یہ اس 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری پر جمع ہوتی ہے جو عالمی وباء کے آغاز کے وقت سے لوگوں، کاروباروں اور کمیونٹیز کی مدد کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔

مضبوط معاشی بحالی اور ہمارے مستقبل کے لئے سرمایہ کاری
مضبوط معاشی بحالی اور ہمارے مستقبل کے لئے سرمایہ کاری
2021 کا بجٹ ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات، اسکولوں، اور ہائیوے (highway (اور نقل و حرکت )ٹران زٹ( کے منصوبوں میں اہم اپ گریڈ کرکے صحیح بنیادی ڈھنچے )انفراسٹرکچر( کی موجودگی کو یقینی بنائے گا۔ یہ ٹیکس دہندگان سے تعاون یافتہ کیپیٹل سرمایہ کاری میں ریکارڈ 4.26 بلین ڈالر کی فراہمی کرتا ہے جس کے ذریعے تین سالہ منصوبے کی مدت میں 000,85 سے زیادہ مالزمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ۔
یہ سرمایہ کاری، اس تاریخی سرمایہ کاری پر استوار ہے جو حکومت پہلے ہی کلیدی انفراسٹرکچر کےلیے کر چکی ہے۔ تمام موجودہ منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے، تاکہ لوگ فوراً کام پر واپس آسکیں، اور نقل و حمل، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدتی بحالی کی بنیاد کی معاونت کر سکیں۔
بجٹ 2021 مندرجہ ذیل کے میں بھی سرمایہ کاری کرتا ہے:
- دیہی اور دور دراز کمیونٹیز، جن میں سودیشی کمیونٹیز شامل ہیں، تیز رفتار انٹرنیٹ اور سیلولر کوریج کی فراہمی کے لئے 40 ملین ڈالر۔
- پگڈنڈیوں (ٹریلز) اور غیر ترقییافتہ دیہی علاقوں کے بنیادی ڈھانچوں (بیک کنٹری انفراسٹرکچر) کو وسعت دینے اور بہتر بنانے، نئے کیمپ سائٹس شامل کرنے،پارکس کو بڑھانے کے لئے نئی جگہ کی خریداری، ڈسکور کیمپنگ ریزرویشن سسٹم(Discover Camping reservation system) کو بہتر بنانے، اور موجودہ پارک انفراسٹرکچر کی اعانت کرنے کے لیےبی سی پارکس کی آپریٹنگ فنڈنگ اور کیپیٹل فنڈنگ میں83ملین ڈالر۔
- بی.سی.کے کنفیڈریشن میں داخل ہونے کی ایک سو پچاسویں سالگرہ منانے کی اقدامات کی اعانت کے لئے30 ملین ڈالر
- بی. سی. میں اعلی نمو والےکاروبار ، قابلیت اور اچھی مالزمتوں کو راغب کرنے اور اینکر کرنے کے لئے، ا ن بی سی اسٹریٹجک انویسٹمنٹ فنڈ InBC( (Fund Investment Strategic کے لئےتین سال کے عرصے میں 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت، سیاحت آپریٹرز کو ہدف بناتے ہوئےموسم خزاں میں اعالن کی گئی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے گرانٹ )اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ بزنیس گرانٹ( کی 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی شامل ہے۔

کلین بی سی (CleanBC) کے ذریعے بی.سی. کی ماحول پسند بحالی کی تیاریC
بجٹ 2021 میں ہماری ایک صاف ستھری اور مضبوط معیشت کی تشکیل کرنےکی پیشرفت میں اضافہ کرتے ہوئے،اخراج کو کم کرنے، صاف توانائی اور کلین ٹیک(cleantech)میں سرمایہ کاری کرنے اورماحولیاتی تبدیلی کی تیاری کے لئے، اضافی 506 میلن ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسٹرانگر بی سی ایکونومک ریکوری پلان (Stronger BC Economic Recovery Plan) کے ذریعہ ، ہم نے آب و ہوا میں تبدیلی کے منصوبوں میں 190 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ ملازمتوں اور ایک صاف ستھری، مزید لچک والی معاشی بحالی کی مدد کی جاسکے۔ بجٹ 2021 میں اضافی فنڈنگ کے بعد، کلین بی سی(CleanBC) کے لئے2019/20سے مجموعی فنڈنگ، بشمول اسٹرونگر بی سی (Stronger BC) کے،2.2 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔
- یہ سرمایہ کاریاں ذرائع نقل و حمل سے پیدا ہونے والی آلودگی کےاخراج کو کم کریں گی، لو کاربن(carbon-low (جدت طرازی کے لیے معاون ہوں گی، کلیدی فاصل آب (watersheds (اور حیوانوں یا نباتات کی انواع کے طبعی مسکن (habitat (کی بحالی اور حفاظت کریں گی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی تیاری کرتے ہوئے اس سے نمٹنے میں مدد کریں گی ۔
ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن (نقل و حمل)
صِفراخراج (زیرو ایمیشن) والی گاڑیوں ، بجلی کے چارجنگ اسٹیشنوں، ٹیکنالوجی کی ترقی، اور اسکول بسوں، فیریوں اور سرکاری بیڑے کے بجلی پر منتقلی کے لئے مراعات کی اعانت کے لیے 130 ملین ڈالر کے ساتھ ماحول دوست گاڑیوں کی منتقلی میں جاری سرمایہ کاری، بشمول:
- گوالیکٹرک(GO Electric) پروگرام میں 94 ملین ڈالر، جو صِفر اخراج (زیرو ایمیشن) والی گاڑیوں کی خریداری، چارجنگ اسٹیشنوں اور ہیوی ڈیوٹی والی گاڑیوں کو کاروباری بنانے کے لیے ریبیٹ فراہم کرتا ہے۔
- بائیسکل لین، فٹ پاتھ اور کثیر استعمال کے راستے جیسے فعال نقل و حمل کے انفراسٹرکچر کی اعانتکے لئے18 ملین ڈالر۔
- برقی بائیکس پر پی ایس ٹی (PST) کی چھوٹ جو تخمینے کے مطابق برٹش کولمبیا کے باشندوں کے لئے سالانہ 7 ملین ڈالر کی بچت کرے گی۔
- ایندھن میں کاربن کی شدت کو کم کرنے کی پالیسی کو مزید ترقی دینے اور یہاں بی.سی. میں ہائیڈروجن معیشت تیار کرنےکے لئے10 ملین ڈالر۔

بہتر عمارتیں، مضبوط کمیونٹیز
بجٹ 2021 عمارتوں میں توانائی کی بچت، شہر کی بہتر منصوبہ بندی اور دور دراز کی (ریموٹ) اور سودیشی کمیونٹیز میں ڈیزل کے استعمال کو کم کرنے کے لئے مالی اعانت میں اضافہ کے ذریعے ماحول دوست، مضبوط کمیونٹیز کی اعانت کررہا ہے۔
صنعت اور کلین ٹیک (cleantech) کے ساتھ کام کرنا
- صنعت کو اخراج کم کرنے، برٹش کولمبیا کے کلین ٹیک سیکٹر کومزید وسعت دینے اور صاف معیشت (کلین ایکونومی) میں عالمی مسابقت کوسپورٹ کرنے کے لئے کلین بی سی (CleanBC) پروگرام کے لئے 96 ملین ڈالر
- سینٹر فار انوویشن اینڈ کلین انرجی (Centre for Innovation and Clean Energy) کوسپورٹ کرنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ شراکت کے مواقع بڑھانے کے لئے کلین ٹیک سرمایہ کاری کے لئے 60 ملین ڈالر
- یہ دا سینٹر فار انوویشن اینڈ کلین انرجی (The Centre for Innovation and Clean Energy)، بی.سی. میں صاف ٹکنالوجی کی ترقی اور تجارتی کاری کوسپورٹ کرے گا۔ – لو-کاربن(low carbon) مستقبل میں منتقلی کے لیے ٹکنالوجی کی ترقی میں تیزی لائےگا اور اچھی ملازمتیں پیدا کرے گا۔
- کلائمیٹ ایکشن سیکرٹریٹ( ماحولیاتی ایکشن سیکرٹریٹ)کوصاف، جامع معاشی نمو کوسپورٹ کرنے والے آب و ہوا کے عملی اقدامات کو فروغ دینے میں مدد دینے کے لئے4 ملین ڈالر۔
آب و ہوا کی موافقت اور تیاری
موسمیاتی خطرے کا بہتر طور پر سامنا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بی.سی. کی کلائمیٹ پریپیئرڈنیس اینڈ ایڈیپٹیشن اسٹریٹجگی(Climate Preparedness and Adaptation Strategy) کے پہلے مرحلے کی اعانت کے لئے صوبہ 6 ملین ڈالر دے کر موسمیاتی تیاری اور موافقت کوسپورٹ کرنے کے لئےترقی پزیر پیش قدمیوں میں سرمایہ کاری جاری رکھتا ہے۔